شعبہ تربیت
اسلامی تعلیمات کے مطابق وہ علم جو تربیت کے بغیر ہو فائدہ مند ہونے کی بجائے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ تمام انبیاء کے اہداف میں تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بھی شامل تھی۔
تربیت کا دامن طول و عرض اور ڈھانچے کے لحاظ سے وسیع اور پیچیدہ ہے۔ لہذا شعبہ تربیت مدرسہ الولایہ نے تعلیم کو تربیت کے ساتھ ساتھ رکھا ہے اور اس سلسلے میں متعدد اہداف کی نشاندہی کی ہے. جن میں سے سب سے اہم یہ ہیں:
۱۔ اصل اسلامی ثقافت کو مدنظر رکہتے ہوئے مختلف سائنسی، اخلاقی، معاشرتی، سیاسی اور ثقافتی جہتوں میں علماء کی جامع اور متوازن تربیت۔
2۔ روحانی اور ثقافتی بصیرت کے ساتھ ساتھ علماء کی اسلامی اقدار کو فروغ دینا
۳۔فن، ادب، عملی تعلیم، قومی اور اجتماعی سرگرمیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ثقافت اور مواصلات کے شعبوں میں علماء کو نئی بشری صلاحیتوں سے آراستہ کرنا۔
۴۔ طلاب کرام کو موجودہ دنیا کے چیلنجوں سے مناسب طور پر مقابلہ کرنے کی طاقت دینا۔
۵۔ طلاب کرام کی عملی تربیت کے لیے دروس اخلاق، دعا، مناجات، زیارات وغیرہ کا اہتمام۔
۶۔ غیر نصابی سرگرمیوں (جیسے زیارتی و تفریحی سفر، کھیل کے مقابلے، مطالعہ کتب کے مقابلے وغیرہ) کا انعقاد۔
۷۔ عرفاء اور علمائے اخلاق کی زندگی، سیرت، کتابوں اور تعلیمات سے آشنائی کے لیے خصوصی پروگرامز۔