شعبہ تحقیق

تعلیم و تحقیق کا ایک دوسرے کے ساتھ بہت گہرا تعلق ہے بلکہ ہر تعلیم، تحقیق کے بغیر ناقص ہوتی ہے۔ اسی لئے مدرسہ الولایہ نے تعلیم کے ساتھ ساتھ تحقیق (Research) کو فروغ دینے کے لیے شعبہ تحقیق کا قیام عمل میں لایا ہے۔

  آج کے دور میں تحقیق و ریسرچ کی اہمیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے لہذا تحقیق کے میدان میں توسیع کی اشد ضرورت ہے۔ اس ضرورت کو پورا کرنے کے لیے مدرسہ الولایہ میں تحقیق اپنی دونوں انواع

1۔ تحقیق ضمن تعلیم

2۔ تحقیق مستقل

کے ساتھ انجام دی جا رہی ہے۔

مدرسہ الولایہ تحقیق کے وسیع وعریض میدان میں اسلامی نقطہ نظر سے اسلامی اور انسانی علوم میں تحقیق کے فرائض کو چند زبانوں جیسے اردو، فارسی اور عربی میں ادا کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ اس تحقیقی کاوش میں پاکستانی معاشرے کی ضرورت، پیش آنے والے شبہات اور مسائل، موضوعات کے جدید ہونے اور دینی واسلامی بلند پایہ مصالح کو مد نظر رکھا گیا ہے۔

 شعبہ تحقیق کے اہداف

1۔ پاکستانی معاشرے کی ضرورت کے مطابق معارف قرآن کریم و اہل بیت علیہم السلام اور اسلامی علوم کے فکری مبانی کو علمی طریقوں سے پیش کرنا۔

2۔ معارف قرآن کریم و اہل بیت علیہم السلام کی ملک عزیز پاکستان میں تبیین اور نشر کیلئے بھرپور کوشش کرنا۔

3۔  جدید علمی و تحقیقی موضوعات اور نظریات کیلئے علمی نشستوں اور کانفرنسوں کا قیام عمل میں لانا۔

4۔ طلبہ الولایہ کے تمام علمی و تحقیقی آثار کی جمع آوری اور ان میں سے منتخب آثار کو چھاپنا اور نشر کرنا۔

5۔  جدید تحقیقاتی موضوعات میں مختصر و جذاب ویڈیو کلپس ریکارڈ کروانا۔

6۔ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ڈیجیٹل لائبریری کا قیام۔

8۔ تحقیقی موضوعات میں طلاب کے درمیان علمی مقابلوں کا انعقاد۔