شعبہ تعلیم
مدرسہ الولایہ کا اہم ترین شعبہ ہے جو طلاب کی علمی، فکری اور معنوی تربیت کے لیئے کوشاں ہے۔
بنیادی طور پر اس شعبے کے تین حصے ہیں:
۱: کورس ونصاب
۲: اساتید
۳: طلاب
مدرسے کا تعلیمی پروگرام:
مدرسے کا تعلیمی پروگرام درجہ زیل ہے:
1: کارشناسی (BA) یا سطح یک و دو (یہ ۴ سے 5 سال کا کورس ہے)
2: ارشد (MA) یا سطح ۳ )یہ تین سے چار سال کا کورس ہے(
3: دکتری (PHD) یا سطح ۴ (یہ چار سال کا کورس ہے)
اس کے علاوہ مدرسے کے قوانین کے مطابق کچھ مختلف مرحلوں میں علمی موضوعات پر علمی بحثیں اور مقالات لکھنا بھی کورس کا حصہ ہے۔
مدرسے کے تعلیمی شعبے:
مدرسے میں مختلف تعلیمی شعبوں کی تفصیل درجہ زیل ہے:
۱: شعبہ فقہ واصول
۲: شعبہ فلسفہ وعرفان
۳: شعبہ علم کلام
۴: شعبہ تفسیر قرآن
۵: شعبہ ادبیات وزبان
مدرسے کے اساتید:
مدرسہ الولایہ مروجہ حوزوی تعلیم کے ساتھ علوم انسانی کو خاص اہمیت دیتا ہے لہذا مدرسے کے اساتید کا اختیار معیاری ہوتا ہے اور ڈگری کے ساتھ تدریسی تجربے کو خاص اہمیت دی جاتی ہے.
مدرسے کے طلاب:
مدرسہ کی کوشش ہے کہ معیاری بنیادوں پر اچھے اور ذہین طلاب کا انتخاب کیا جائے اور ان کی علمی وفکری تربیت کے لیئے بہترین موقع فراہم کیا جائے۔
دیگر تعلیمی سرگرمیاں:
مدرسے میں حضوری کلاسوں کے علاوہ مختلف آن لائین کورسز کروانا اور درسی حوزوی کتابوں کے دروس کی ریکاڈنگ کی فراہمی اور مختلف آن لائن لکچرز بھی مدرسے کے آیندہ پروگرام میں شامل ہے۔