نکاتِ ناب
نکاتِ ناب
نہج البلاغہ میں امیربیان,کے فرمان کے مطابق: “یہ دل بھی اس طرح تھکتے ہیں جس طرح بدن تھکتے ہیں۔
لہذا (جب ایسا ہو تو) ان کے لیے لطیف حکیمانہ جملے تلاش کرو۔”
اسی تناظر میں مختلف دینی موضوعات سے متعلق کچھ حکمت آمیز کلمات اہلِ مطالعہ کے لیے جمع کرنے اور ان کی تبویب کی کوشش کی گئی ہے۔ امید ہے محترم قارئین پسند فرمائیں گے۔
معرفتِ الٰہی، قرآنیات، اہل بیت.، دعا و عبادات، اقول عرفاء، سیرت علماء، سیرت شہداء اور متفرق موضوعات پر ڈیڑھ سو کے قریب نکات آپ یہاں مطالعہ کر سکیں گے۔ اکثر تحریروں کی اصل زبان فارسی ہے جن کے اردو ترجمے کی کوشش کی گئی ہے جبکہ تحریروں کا ایک بڑ احصہ حکیمِ دوران آیت اللہ جوادی آملی حفظہ اللہ سے مستفاد ہے۔
پڑھنے کے لیے نیچے کلک کریں۔