مدرسہ الولایہ ایران
مرکز تشیع قم المقدسہ ایران میں
دینی تعلیم کے حصول کا بہترین موقع
رسول اللہﷺ:
جو شخص علم کے راستے پر چل پڑے اللہ تعالی اسے جنت کے راستے پر ڈال دیتاہے۔ فرشتے طالبِ علم سے خوش ہو کر اپنے پراس کے لیے بچھاتے ہیں۔ جو کچھ آسمان اور زمین میں ہے یہاں تک کہ سمندر کی مچھلیاں طالب علم کے لیے استغفار طلب کرتی ہیں۔ عالم کو عابد پر وہی فضیلت ہے جو چودہویں رات کے چاند کو تمام ستاروں پر ہے۔ (اصول کافی، ج 1، ص 34)
- تعارف
مدرسہ الولایہ ایک دینی حوزوی ادارہ ہے جو جامعۃ المصطفی3 کے زیر نظر جدید دور کے تقاضوں کے مطابق طلاب کی علمی، فکری اور معنوی تربیت کے لیے کوشاں ہے۔انقلابی اور ولائی علماء کا ایک گروہ ولی امر مسلمین رہبر معظم سید علی خامنہ ای(حفظہ اللہ) کے فرمودات کی روشنی میں اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری(حفظہ اللہ) کی سرپرستی میں اس مدرسے کے انتظامی امور کی انجام دہی میں مشغول ہے۔ یہ مدرسہ مروجہ حوزوی تعلیم کے ساتھ علوم انسانی (Humanities) کو خاص اہمیت دیتا ہے۔
مدرسہ الولایہ کا مرکزی شعبہ اسلام آباد پاکستان میں عرصہ ۲۰ سال سے تشنگان علوم محمدﷺ وآل محمد علیہم السلام کو سیراب کرنے میں مصروف ہے۔ اس مدرسے کا دوسرا شعبہ ایران کے مذہبی شہر قم المدسہ میں کھل چکا ہے جو جامعۃ المصطفی العالمیہ(ﷺ) ایران سے ملحق ہے۔
ایران کے شہر قم المقدسہ میں حوزوی تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند افراد ہم سے رجوع کریں۔
سہولیات و خصوصیات
- ماہر اساتذہ کی زیر نگرانی دینی تعلیم کی فراہمی۔
- عربی، انگلش اور فارسی زبان میں مہارت۔ (تدریس عربی اور فارسی زبان میں ہوگی۔)
- اخلاقی تربیت کی طرف خصوصی توجہ۔
- غیر نصابی سرگرمیاں۔
- ہاسٹل کی سہولت۔
- اقامت اور مجتہدین کے شہریے۔
- علمی مباحثے۔
- جدید علمی اسالیب سے استفادہ۔
داخلے کی شرائط
- فریش انٹرمیڈیٹ (کم از کم 60٪ نمبروں کے ساتھ)۔
- عمر کی حد 18 سے 24 سال۔
- خط ولایت کا پیرو ہو۔
- دینی تعلیم کا شوق رکھتا ہو۔
- والدین یا سرپرست کا اجازت نامہ۔
- مقامی عالم دین /دینی شخصیت کا تائید نامہ۔
- جسمانی حوالے سے صحت مند اور سالم۔
داخلے کا طریقہ کار
- مذکورہ بالا شرائط کی موجودگی کی صورت میں ہماری ویب سائٹ پر رجسٹریشن کیجیے۔
- شرائط مکمل ہونے کی صورت میں مقررہ تاریخ کو داخلہ ٹیسٹ کے لیے بلایا جائے گا۔
- داخلہ ٹیسٹ دینی معلومات، آئی کیو، حافظہ ، جنرل نالج پر مشتمل ہوگا۔
- ٹیسٹ پاس کرنے کی صورت میں انٹرویو لیا جائے گا۔
- ٹیسٹ اور انٹرویو میں پاس ہونے کی صورت میں میڈیکل ٹیسٹ کروایا جائے گا۔
- میٹرک اور ایف کے تعلیمی اسناد آئی بی سی سی ، وزارت خارجہ اور ایرانی ایمبیسی سے اٹیسٹ کرنے ہوں گے۔
- ان تمام مراحل کو طے کرنے کے بعد کاغذات (پاسپورٹ کی کاپی، تعلیمی اسناداور ٹیسٹ انٹرویو کا رزلٹ ) جامعۃ المصطفی(ﷺ) ایران میں جمع کر دئیے جائیں گے۔ کچھ عرصہ بعد ایران سے تعلیمی ویزہ ارسال ہوگا۔
رابطہ نمبرز
- سید اصغر رضا نقوی فون نمبر: 9381460074-0098
مدرسہ الولایہ ، قم ایران
وہ طلاب محترم جو ایران میں مقیم ہیں وہ ایپلائی نہیں کرسکتے.